“ضلع کرم میں جنگ بندی کے نتیجے میں عارضی امن، 118 افراد کی ہلاکت”
ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد عارضی امن قائم
ضلع کرم میں گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی ثالثی سے جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ اور سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد ہفتے کے اختتام پر علاقے میں کافی حد تک امن رہا۔
تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اپر کرم میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
10 دن کی مسلح لڑائی کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے علاقے میں عارضی امن دکھائی دے رہا ہے۔
جہاں مسلح تصادم کے نتیجے میں 118 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ ضلع کرم کے علاقے اپر دیر میں 21 نومبر کو ہونے والے ابتدائی حملے میں ایک گروپ کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔
جب کہ مخالف گروپ کی جانب سے جوابی فائرنگ سے مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ضلع کرم میں ابتدائی جھڑپ کے بعد مقامی انتظامی اور صوبائی حکومت کی مداخلت کے بعد فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ ہوئے جس میں 3 روز کی توسیع کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں