سکول میں دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبات کی حالت تشویش ناک

خانیوال کے اسکول میں طالبات کی بھگدڑ، 10 زخمی، ایک طالبہ کی ٹانگ فریکچر

طالبہ نے سکول میں دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی
خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے زلزلے کی جھوٹی اطلاع پر اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔
اسکول ٹیچر نے بتایا کہ جہانیاں اسکول سے محلقہ روڈ پر تعمیر کا کام جاری تھا۔
، ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات ڈر گئیں۔
جس کے بعد بھگدڑ مچنے سے 10 سے زائد طالبات زخمی ہوئیں جہنیں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ معراج فاطمہ دختر حسن عباس شامل ہیں ۔
جن کی ٹانگ فریکچر ہوئی۔اس کے علاوہ 10 سالہ نشاء نوید دختر محمد نوید عمر کو ہیڈ انجری ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں