“عائزہ خان نے لندن کی ‘رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹس’ میں اداکاری کی تعلیم کے لیے داخلہ لیا”
عائزہ خان کا اداکاری کی تعلیم کے لیے لندن میں داخلہ
مقبول اداکارہ عائزہ خان نے شوبز کیریئر میں ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے تک کام کرنے کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں اداکاری کی تعلیم کے لیے داخلہ لے لیا۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لندن کے ’رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹس‘ سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم کے لیے داخلہ لے لیا۔
اداکاری کی تعلیم لینا چاہتی تھیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا اور اب موقع ملنے پر وہ اپنا دیرینہ خواب پورا کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی تھی۔
جس وجہ سے انہیں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں پایا تھا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں