“سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کی”
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عادل بازئی کی درخواست پر سماعت کی۔
، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا 21 نومبر کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی تھی۔
عادل بازئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پر کیے گئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں