“عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس میں اضافہ”

“عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ 71.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچا”

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 22 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے سے 71.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 22 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 67.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ 2.5 فیصد سے زیادہ گرگیا۔
جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 1.2 فیصد کی کمی آئی، کیونکہ تجزیہ کاروں نے کمزور مانگ کے باوجود 2024 میں سپلائی میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔
حالانکہ اوپیک پلس نے پیداوار میں اضافے کو مؤخر کرنے اور 2026 کے آخر تک پیداوار میں کٹوتیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔.
دوسری جانب سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سال 2025 کے جنوری کیلئے ایشیائی خریداروں کے لیے قیمتیں کم کردی ہیں۔
جو 2021 کے ابتدائی عرصے کے بعد سب سے کم ہیں،۔
کیونکہ چین سے آنے والی کمزور مانگ مارکیٹ پر اثرانداز ہورہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں