عام انتخابات 2024 میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ – فافن رپورٹ

2024 کے عام انتخابات میں ریکارڈ پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا: فافن کا تجزیہ

عام انتخابات 2024 میں ریکارڈ پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا،فافن
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی شمولیت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن )کے مطابق عام انتخابات میں ریکارڈ پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا ہے۔
2024 کے الیکشن میں ٹرن آؤٹ ا48 فیصد رہا جو 2018 میں 52 فیصد تھا۔
2018 اور 2024 کے انتخابات میں2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کےمطابق 2024 کے انتخابات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
1کروڑ مردوں کے مقابلےمیں 1کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہوئیں۔
مرد اورخواتین ووٹرز ٹرن آؤٹ کا 2018 میں فرق 10 فیصد تھا جو 2024 میں کم ہو کر9 فیصد رہ گیا۔
فافن کی شمولیت کی جائزہ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں ٹرن آؤٹ پچاس فیصد اور شہری علاقوں میں 43.8 فیصد رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں