“وزیراعظم شہباز شریف: تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے”

“عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام”

سب کوعزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1948 میں انسانی حقوق کے حوالے سے یونیورسل ڈکلیئریشن بنا۔
1400 سال پہلے نبیﷺ نے انسانی حقوق کا درس دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام انسان آزاد پیدا ہوئے ہیں، رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہے۔
، ہمیں عبادت سمجھ کر اس مشن کو آگے لے کر چلنا ہے، تمام انسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان نے اپنے ابتدائی خطاب میں انسانی حقوق کی وضاحت کی، قومی سطح پر اہداف کے حصول کے لیے کام ہورہا ہے،۔
تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں