علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے پی ٹی آئی احتجاج میں گولی چلائی: عطا تارڑ

عطا تارڑ کا الزام: علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے پی ٹی آئی احتجاج میں گولی چلائی

علی امین گنڈاپور کے گارڈز کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا گیا،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں علی امین گنڈاپور کے گارڈز کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ جماعت پرامن احتجاج پر یقین ہی نہیں رکھتی، مسلح جتھوں کے ساتھ احتجاج ان کا وتیرہ ہے۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر اپنے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست اور عوام کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران علی امین گنڈاپور کے گارڈز کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ لاشیں گرا کر ان پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں