عمران خان سے ملاقات: اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ اور وکلا کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکلا کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں۔
، ان کی سیکورٹی پر 12 سرکاری اہلکار تعینات تھے جبکہ 2 بلٹ پروف گاڑیاں بھی سرکاری پروٹوکول میں شامل تھیں۔
بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئیں ۔
جس کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار قاضی انور، وکلاعلی بخاری اور علی اعجاز بٹر اور فیصل چوہدری نے بھی اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں