عمران خان کی رہائی ایک ڈیڑھ ماہ میں: عارف علوی کا دعویٰ

عمران خان کی رہائی: عارف علوی کا سیاسی مستقبل کے حوالے سے بیان

ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے پیش گوئی کی ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آگئے ہیں۔
ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے۔
عارف علوی نے کہا کہ عمر ایوب کو کل مذاکراتی ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ہائیکورٹ میں کیسز بھگت رہے تھے۔
ہونا تو چاہیے کہ پہلے یہ کیسز واپس لیں، جو کام کے لوگ ہے وہ عدالتوں میں گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت کہیں ایک دھیلے کی اسمگلنگ نہیں رکی، کبھی سرحدیں بند کردیتے ہیں کبھی کچھ کردیتے ہیں۔
ہر ادارہ دبا کر پیسہ بنارہا ہے اور صرف عمران خان جیل میں بیٹھ کر اس امید پر ہے کہ تبدیلی آئے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں