“عمرے کی آڑ میں گداگری: ایف آئی اے کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار”
عمرے کی آڑ میں گداگری ‘ 4 مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کی، ۔
اس دوران عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ثنااللہ ، فیض محمد ، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں۔
، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہداد کوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔
، امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں