عوام کی طاقت سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے”: “صدر آصف علی زرداری کا خطاب

عوام کی طاقت اور دعاؤں کے ساتھ ملک مشکل حالات سے نکالیں گے: صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج اگر وہ دوبارہ صدر بنے ہیں تو عوام کی طاقت سے بنے ہیں، ۔
بینظیر بھٹو شہید ہیں اور شہید کبھی مرا نہیں کرتے، ہم نے 45 سال بعد بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ ریورس کروا کے دنیا کو بتا دیا کہ ان کا عدالتی قتل ہوا،۔
اب دنیا کو تاریخ میں ماننا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم عوام اور گڑھی خدابخش کو جوابدہ ہیں۔
دھرتی کے ساتھ، فیڈریشن کے ساتھ، پاکستان کے ساتھ وفا ہے، پاکستان کو بچانا ہے۔
، اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری بھی ایک سپر پاور ہے،۔
مولا ہی پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں، عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں