“محسن نقوی کا سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم”

“سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم اقدام”

محسن نقوی کا سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد میں نئے بننے والے سیکٹر سی 14 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا۔
، سیکٹر سی 14 میں پلاٹس کی بکنگ 30 دسمبر تک جبکہ الاٹمنٹ کے لئے اوپن قرعہ اندازی 14 جنوری کو ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے تعمیر ہونے والے سیکٹر سی 14 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ،۔
وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو سیکٹر سی 14 کے ترقیاتی کام 15 فروری تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو سیکٹر سی 14 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر سی 14 میں اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔
، سیکٹر سی 14 میں پلاٹس حاصل کرنے کیلئے 30 دسمبر 2024 تک بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں