متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندوں کے لیے ویزا عمل میں تیزی

پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا عمل تیز کیا جائے گا

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے حالیہ ملاقات میں پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں۔
جو عرب خطے میں ثقافتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔
یو اے ای جدید انفراسٹرکچر اور دلچسپ تفریحی سرگرمیوں کی ایک منفرد آمیزش پیش کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات غیر ملکیوں کو مختلف قیام کی مدت کے لیے وزٹ ویزا جاری کرتا ہے، ۔
جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ عام طور پر سیاحتی مقصد کے لیے 30 یا 60 دن کا ویزا دیا جاتا ہے، ۔
جس کے لیے یو اے ای میں کسی ٹورسٹ کمپنی، ہوٹل یا میزبان کا اسپانسر ہونا ضروری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں