“عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مدارس بل پر علماء کرام کی تجاویز پر مشاورت کی جائے گی”

“مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کی رائے بھی لی جائے گی، عطاء اللہ تارڑ کا بیان”

مدارس بل ، مولانا فضل الرحمٰن کی بھی رائے لیں گے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ علماء کرام کی تمام تجاویز پر مثبت انداز میں مشاورت کریں گے اور بہت سے نکات پر ہمارا اتفاق بھی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی بھی تجاویز سنیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام مکاتب فکر کی نمائندگی یہاں موجود ہے۔
ہم اس مسئلے کا ایسا حل چاہتے ہیں جو سب کو قابل قبول ہو۔
انہوں نے کہا کہ مدارس بل کچھ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کر سکا۔
علماء کرام کی تجاویز نوٹ کرلی ہیں اور ان تجاویز پر مشاورت کر کے اس کا حتمی حل نکالیں گے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کے بعد نظام وضع کیا گیا ۔
جس کا مقصد مدارس کو قومی دھارے میں لا کر ان سے جڑی منفی چیزوں کو ختم کرنا ہے۔
، مدارس میں زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلباء کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
، 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن مذہبی تعلیم کے محکمہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں