ایم کیو ایم کا مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق
ایم کیو ایم کی مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید
حکمران اتحاد جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) نے مدارس بل پر سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید کردی ۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور مدارس بل پر ان کا مؤقف سنا۔
ملاقات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے مقامی حکومتوں کے بل پر مولانا فضل الرحمان سے حمایت کی بھی درخواست کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں