مدارس بل کو قانونی شکل دینےکیلئے وقت درکار ہے: چوہدری سالک

“چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل میں قانونی پیچیدگیاں ہیں”

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ چند پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔
، اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ اسے بنیاد بنا کر مدارس کی رجسٹریشن کا پورا عمل ہی رول بیک کر دیا جائے ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات مانتے ہوئے پارلیمان سے بل منظور کروایا اور اپنی کمٹمنٹ پوری کی۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں جو وزارت تعلیم کے تحت ہی آتے ہیں۔
مدارس انتظامیہ کو رجسٹریشن کے لیے قانونی پیچیدگیوں اور طویل عمل کا سامنا تھا۔
سالہا سال عرق ریزی کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم میں ون ونڈو نظام مرتب کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں