“مولانا فضل الرحمان کا مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار”

“مدارس رجسٹریشن بل کو متنازع نہ بنانے کی اپیل، مولانا فضل الرحمان”

حکومت مدارس بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
جس میں مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانافضل لرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔
، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔
ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں