“مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ: مدارس رجسٹریشن بل کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے”
مدارس رجسٹریشن بل کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہےکہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا۔
بل پر 10 دن تک دستخط نہیں ہوتے تو کیا وہ خودبخود ایکٹ نہیں بن جاتا؟
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط ہوگئے تو مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں ہوئے؟
سمجھتے ہیں کہ بل کا فوری نو ٹیفکیشن ہونا چاہیے، ہم اس ملک کے قانون کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں، ۔
بے شمار رفاعی تنظیمیں، این جی اوز تعلیمی ادارے اسی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، ۔
معاہدے میں لکھا ہے کہ تمام مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھول دیے جائیں، ۔
ہمیں بتائیں وفاق المدارس تعلیمات کےکسی ایک مدرسےکا اکاؤنٹ کھلا ہے ؟
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا صدر مملکت ایک ایکٹ کے اوپر 2 بار اعتراض بھیج سکتے ہیں۔
ایک اعتراض پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے دستخط کرکے بل واپس ایوان صدر بھیجا۔
، بل پر 10 دن تک دستخط نہیں ہوتے تو کیا وہ خودبخود ایکٹ نہیں بن جاتا؟۔
ہمارا دعویٰ ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے ۔
، سابق صدر عارف علوی نے جب دستخط نہیں کیے تو کیا اس پر نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں