“مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں آنا چاہتے، مولانا فضل الرحمان کا بیان”
مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت کام کرنے کو تیار نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں دینی مدارس موجود ہیں، ہم ریاست سے تصادم نہیں چاہتے، ہمیں رجسٹریشن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ 2004 میں بھی ایک قانون سازی ہوئی تھی۔
2019 میں ہمیں ایک نظام دیناچاہا ، وہ صرف ایک معاہدہ ہے جو مدارس کی رجسٹریشن کا ایگزیکٹو معاہدہ تھا۔
پی ڈی ایم کی حکومت میں مشاورت سے قانون سازی ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کی قانون سازی کا معاملہ آیا تو ہم نے شقیں کم کرائیں۔
اور مدارس سے متعلق بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہوئے۔
، صدر مملکت قانون سازی پر دستخط کر سکتے ہیں تو مدارس بل پر کیوں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مدارس کو مکمل آزادی ہے جس محکمے سے منسلک ہونا چاہیں ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج علما کے مقابلے میں علما اور مدارس کے مقابلے میں مدارس کو لایا جا رہا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے 17 دسمبر کو مدارس سے متعلق اجلاس بلایا ہے، ہم مدارس کو قانون کے تحت ریگولرائز کرنا چاہتے ہیں۔
، وہ مدارس کو ایک ایکٹ اور معاہدے ایگزیکٹو آرڈر سے وابستہ کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں