رانا ثنا اللہ کی وضاحت: مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہوگا، سوشل میڈیا کا اثر
مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ رانا ثنااللہ
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اُتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں۔
مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے کیونکہ اُنہیں اپنے سوشل میڈیا سے اتنی گالیاں پڑتی ہیں کہ وہ خود مشکل میں آجاتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہےتواس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم اور الزامات کاعمل دخل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں جب کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پالیسی کے حوالے سے بریفنگز ہوتی تھیں۔
تو بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیر اعظم شرکت تک گوارا نہیں کرتے تھے ۔
حالانکہ وزیراعظم کو ہی ایسی پالیسز پر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں