مریم نواز کا جنکو سولر کمپنی کا دورہ، منصوبوں میں تعاون کی دعوت دی

مریم نواز نے جنکو سولر کمپنی میں گرین انرجی منصوبوں کی دعوت دی

مریم نواز کا جنکو سولر کمپنی کا دورہ، منصوبوں میں تعاون کی دعوت دی
وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخی دورہ چین کا تیسرا روز، مریم نواز شنگھائی میں انتہائی مصروف رہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا، جنکو سولر کمپنی نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔
مریم نواز نے گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی۔
جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
مریم نواز نے پنجاب میں قابل تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا،۔
وزیراعلیٰ نے من ہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا بھی دورہ کیا، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا،۔
مریم نواز نے ای کامرس کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں