“مری میں بجلی کا بریک ڈاؤن: شہر تاریکی میں ڈوب گیا”

“132 کے وی کی لائن ٹرپ، مری میں بجلی کی فراہمی معطل”

مری میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر تاریکی میں ڈوب گیا
ملکہ کوہسار مری میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا، 132 کےوی کی مین لائن ٹرپ کرنے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مال روڈ،جھیکاگلی، بھوربن،ایکسپریس وے سمیت مری کے دیگر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
بجلی بندش کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق 132 کےوی کی مین لائن ٹرپ کر گئی ہے۔
، عملہ فیلڈ میں ہے، بجلی بحال ہونےمیں وقت لگ سکتاہے۔
دوسری جانب گوادر کے گرڈ اسٹیشن میں بھی فنی خرابی کے باعث شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گوادر گرڈ سے منسلک سربندن اور نگور کے علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں