“پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ اجلاس 24 دسمبر کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ”

“پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا لاہور میں مشترکہ اجلاس: 24 دسمبر کا فیصلہ”

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کا مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کرنےکا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔
گورنرپنجاب کی میزبانی میں پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کا پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن اگلا مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کریں گی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پاری کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اوروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔
، سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود، وفاقی وزیرشیری رحمن،حیدر علی گیلانی اور نوید قمرنے بھِ شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ موجود تھے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان، امیر مقام اوربشیر میمن شریک ہوئے۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام صوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں