پاکستان کی برآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا سالانہ اضافہ، معیشت میں بہتری

پاکستان کی برآمدات میں 12.82 فیصد اضافہ، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 13.72 ارب ڈالر

ملکی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 1.5 ارب ڈالر سے زائد اضافہ
موجودہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملکی برآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی تا نومبر حجم 13 ارب 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں موجودہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں بہتری دیکھی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر ملکی برآمدات کا حجم 12.82فیصد اضافے سے 13.72 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ملکی معیشت کے سب سے بڑے شعبے ٹیکسٹائل کی برآمدات 10.51فیصد بڑھ کر 7ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں۔
ریڈی میڈ گارمٹس ، نیٹ ویئر ، بیڈ ویئر اور ملبوسات کی ایکسپورٹ بھی بڑھ گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں