ملک بھر میں شدید سردی: اسکردو اور لیہہ سب سے زیادہ متاثر
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری، اسکردو میں پارہ منفی 12 ریکارڈ
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، سب سے زیادہ ٹھنڈ اسکردو اور لیہہ میں پڑی۔
، جہاں درجہ حرارت گر کر منفی 12 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح گلگت میں درجہ حرارت منفی 8، استور میں منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 4 رہا۔
اسی طرح چترال اور دیر میں بھی پارہ منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ۔
جبکہ بلوچستان میں بھی شدید سردی ہے، ۔
جہاں ضلع قلات میں پارہ گر کر منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مری میں درجہ حرارت منفی 2 رہا، ۔
سندھ میں سب سے زیادہ سردی مٹھی میں پڑی، ۔
جہاں درجہ حرارت 2 ریکارڈ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں