“ممبئی میں کشتی کا تصادم: 13 ہلاکتیں، 99 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا”
ممبئی کے ساحل پر مسافر کشتی کا تصادم، 13 افراد ہلاک
بھارت کے دارالحکومت ممبئی کے ساحل پر 100 سے زائد مسافر کو لے جانے والی کشتی بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 99 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی بحریہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ ممبئی ہاربر میں انجن کی خرابی کے باعث بھارتی بحریہ کا بوٹ کنٹرول کھو بیٹھا،۔
جس کے نتیجے میں مسافروں کی کشتی سے تصادم ہوگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں