میرپور ماتھیلو: کار نہر حادثہ، 3 افراد جاں بحق

خانپور مہر کے قریب کار نہر میں گرنے کا واقعہ

میرپور ماتھیلو: کار نہر میں گرنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق
خانپور مہر کے قریب کار نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کار تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری، تینوں افراد ڈوب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، کار میں سوار 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فقیر، وجاہت اورموچارو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں