نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھینکنے والا شخص لاہور پولیس کے قبضے میں
نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھیکنے والا شخص زیر حراست
لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی۔
اور اس نے گذشتہ روز جاتی امراء کے قریب کھلونا شیر کے ساتھ جڑی ایک ڈیوائس پھینکی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس سے کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا ۔
حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کررہے ہیں کہ ڈیوائس پھینکنے کا مقصد کیا تھا۔
اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں