شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے پاکستان کی شہرت متاثر ہوئی
نہتے شہریوں کیخلاف کارروائی‘ملک کی بدنامی ہوئی، شبلی فراز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پشاور ہائی کورٹ سے انصاف مل جاتا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ریاست کا خیال رکھنا چاہیے، ۔
نقصان ملک کا ہورہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے 24 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو 27 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں