“نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح: 30 دسمبر کو ایئرپورٹ مکمل فعال ہوگا”
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کی تیاریاں آخری مراحل
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں۔
اور وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو ایئر پورٹ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی کمرشل پرواز قومی ایئرلائن چلائے گی۔
اور اس حوالے سے پی آئی اے کی انتظامیہ اور ایئرپورٹس اتھارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔
پی آئی اے آئندہ چند روز میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعملہ تعینات کرے گا۔
پی آئی اے ایئرپورٹ پر چیک ان کیلئے کمپیوٹر سمیت دیگر اہم سامان بھی لگائےگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں