ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم، اختلافات بدستور برقرار

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات: پنجاب ہاؤس میں ملاقات بے نتیجہ رہی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے گزشتہ روز ہونے والی پہلی ملاقات بے نتیجہ رہی اور اس حوالے سے کسی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک مختصر پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کرنے والے دونوں اطراف کے اراکین کے ناموں کی تفصیلات بیان کی گئیں۔ملاقات میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کے حوالے سے تحفظات اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے زیر انتظام پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے یکساں مواقع کی کمی کا جائزہ لیا گیا۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے اہم پالیسی فیصلے کرتے وقت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو ساتھ نہ لینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں