وزیراعظم نے امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا: عظمیٰ بخاری کا اہم بیان

وزیراعظم نے امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر واضح موقف اختیار کیا :عظمیٰ بخاری

وزیراعظم نے امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ کھیل رہی ہے۔
جبکہ دوسری طرف سول نافرمانی کی تحریک کا بھی ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سرکردہ شیرو اور ٹائیگرز سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے پر اکسا رہے ہیں۔
، زلفی بخاری، شہباز گل اور شہزاد اکبر جیسے غیر ملکی ٹاؤٹ اس مہم میں پیش پیش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے فتنے اور فتنہ پارٹی کی ملک دشمنی کو ریجیکٹ کر دیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے رواں سال ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ ریکارڈ ترسیلات زر بھیجے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں