وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی کی عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اشتہار جاری کر دیا ۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے اسلام آباد میں احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کر دیا ۔
عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے اور رپورٹ 21 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں