“گورنر پنجاب کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اور میرے درمیان تناؤ نہیں ہے”
وزیر اعلیٰ پنجاب اور میرے درمیان کوئی تناؤ نہیں:گورنر پنجاب
پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ میں کرپشن کی بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنے کردار کو بھی دیکھنا ہو گا۔
میں چاہتا ہوں جب گورنر ہاؤس چھوڑوں تو سراٹھا کر جاؤں۔
گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور میرے درمیان کوئی تناؤ نہیں چل رہا،۔
اتحادی حکومت بس چل رہی ہے، اللہ خیر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور لوگوں کو پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا۔
اور پھر طاقتور کو اپنی نیت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہماری نیت ٹھیک تھی تو ہم نے ایٹم بم بنا دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں