وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی
وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دیدی
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دو صدار تی آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے مدارس رجسٹریشن کے حوالہ سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے۔
آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70ارب روپے کے اضافی منافع پہ ٹیکس وصولی ہو گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس پالیسی اپنانا ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں