ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایمرجنسی میڈیکل سہولت فراہم نہیں کی جا رہی
ٹرینوں کے مسافر ایمرجنسی میڈیکل سہولیات سے محروم
لاہور: پاکستان ریلوے کا دعویٰ ہےکہ وہ عوام کو بہتر سفری سہولیات پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ٹرینوں میں سفرکرنے والے مسافروں کو ایمرجنسی میڈیکل سہولت بھی میسر نہیں۔
پاکستان ریلوے جو کہ عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات دے رہا ہے، پشاور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کے لیے درجنوں مسافر ٹرینوں کا سفر جاری ہے۔
ان ٹرینوں میں روزانہ ہزاروں مسافر جن میں بچے بڑے اور خواتین و مرد حضرات کی شامل ہے۔
تاہم اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ روزانہ چلنے والی درجنوں ٹرینوں میں ہزاروں مسافروں کے لیے کسی بھی ٹرین میں میڈیکل ڈسپینسری یا ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔
یہ سہولیات نہ ہونے کے باعث کسی بھی ایمرجنسی میں مسافر کو پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں