ٹیکس چوروں کے خلاف سخت اقدامات، نان فائلرز کی جائیداد اور گاڑیوں پر پابندی
ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے انٹرنیشل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شراط پرعمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کے تحت سخت ترین اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔
اور دستاویز کے مطابق فائلرز سے حقیقی آمدن کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
نان فائلرز کے جائیداد، گاڑی کی خریداری اور بینک اکاؤنٹ پر پابندی ہوگی۔
جبکہ سیکیورٹیز یا میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گے۔
کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والے بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔
اور عدم رجسٹریشن پر غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر پابندی ہوگی۔
، متعلقہ کمشنر کو کاروبار سیل اور منقولہ پراپرٹی ضبط کرنے کا اختیار ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں