“پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے، ایئرپورٹ کھلنے کا انتظار”

“شام میں 300 پاکستانی زائرین پھنس گئے، واپسی کے لئے دفتر خارجہ کی کارروائی”

شام میں 300 کے قریب پاکستانی زائرین پھنس گئے
بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں 300 کے قریب پاکستانی زائرین پھنس گئے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دمشق ایئرپورٹ کھلتے ہی پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
پاکستانی زائر سید الیاس نقوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے ہوٹل تک محدود ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ مکمل تعاون کر رہا ہے۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے شام میں موجود پاکستانی شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق ایئرپورٹ کھلتے ہی پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں موجود تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔
سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے اور عملہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے پر ملک سے فرار ہونے کے بعد اہلخانہ سمیت روس پہنچ گئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں