ایف آئی اے کی کارروائی: پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلادیشی خواتین گرفتار

کراچی میں پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والی 3 بنگلادیشی خواتین گرفتار

پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلادیشی خواتین گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلسازی سے پاکستانی دستاویزات اور شناختی کارڈ بنوانے کے مقدمے میں مفرور 3 بنگلادیشی خواتین کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق مفرور 3 خواتین کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے گرفتار کیا گیا،۔
گرفتار ملزمان عائشہ ناز، حنا ناز اور افشاں ناز کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان سال 2022 سے جعلسازی کے مقدمے میں مطلوب تھیں۔
ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی قومی شناختی کارڈز حاصل کیے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلسازی سے قوم شناختی کارڈز حاصل کیے۔
ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے،۔
ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاؤن نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں