پاکستانی شہریوں کا انخلا: وزیراعظم کی کوششوں سے 318 افراد کو پاکستان روانہ کیا گیا

شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا: خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپسی کا عمل مکمل

شام کی صورتحال، وزیراعظم کی ہدایت پر 318 شہری خصوصی طیارے پر پاکستان روانہ
وزیراعظم کی ہدایت پر 318 پاکستانی شہری خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے وزیراعظم روزانہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے رہے۔
، وزیراعظم نے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کیلئے لبنان کے وزیراعظم سے بھی گفتگو کی۔
اور شہبازشریف کی کوششوں سے پاکستانی شہریوں کابراستہ بیروت انخلا ممکن ہوا ہے ۔
بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا۔
خصوصی طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گا۔
پاکستان آمد پروفاقی وزیراحسن اقبال،وزیراعظم آفس،وزارت خارجہ حکام استقبال کریں گے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے شہریوں کیلئے خصوصی سہولت ڈیسک قائم کیا گیاہے۔
، وزیراعظم شہبازشریف اور حکومت شہریوں کے تحفظ،فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہیں۔
حکومت بیرون ملک شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں