پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہے، خواجہ آصف نے عمران خان کے حوالے سے اہم بیان دیا
پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہے‘خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ کے ریکروٹ بانی ٹی آئی عمران خان کی نجات کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مغرب سے آواز اٹھانے والوں پر واضح ہونا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔
ہماری اول و آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہے۔
، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا نخواستہ سر نِگوں کرنا چاہتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں