مریم نواز نے کہا: “پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے”
پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے، مریم نواز
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تاریخی کام پایہ تکمیل تک پہنچا۔
اپنے والد نوازشریف کو بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب سے لوگوں کے گلی محلوں کی صفائی ہوگی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق ایک قابل وزیر ہیں جو بہت محنت کے بعد آج چند ماہ میں پنجاب میں صفائی کا زبردست مربوط نظام شہروں گاؤں کی صفائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھیان سے ہر گلی و محلے کو صاف کرنا ہوگا۔
جب مجھے پنجاب ملا تو شہبازشریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا۔
شہبازشریف دور میں تو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر پر کام ہورہا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں