پاکستان میں دھنگا مستی سے متعلق خواجہ سعد رفیق کی تازہ ترین گفتگو

پاکستان میں دھنگا مستی: خواجہ سعد رفیق کی تشویش

ملک آپس کی دھنگا مستی میں گھرا ہوا ہے: سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک آپس کی دھنگا مستی میں گھرا ہوا ہے۔
اگر یہی حالات رہے تو بہت سے لوگ غیر متعلقہ ہوجائیں گے جب کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول جہموریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا ۔
تاہم یہ نہیں ہوسکتا صرف سیاستدان ہی رگڑا کھائیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تاجروں کے نام پر ایک ایکشن کمیٹی بناکر لوگ نکلتے ہیں۔
اور ریاست گھٹنے ٹیک دیتی ہے تو پھر اس پر سوالیہ نشان تو ہوں گے کیوں کہ اس طرح لوگ جتھے بناکر نکلیں گے۔
تو کس کس کی بات آپ مانیں گے، اگر کوہالا کا پل کو بلاک کیا گیا، ۔
پاکستان کا جھنڈا یا قائداعظم کی تصویر اتاری گئی ہے تو ہمیں تشویش ہے کہ یہ کیسے ہوگیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں