پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اعلان

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے

پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے،۔
پاسپورٹ اور نادرا بہترین کام کر رہا ہے، ماضی میں پاسپورٹ آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہا ہے۔
، نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ بھی 6،6 ماہ نہیں ملتے تھے۔
اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں اتنی زیادہ بہتری آئی ہے کہ ہم لوگوں کو فخر سے بتا سکتے ہیں۔
کہ آپ ہمارے مراکز میں جائیں، آپ کو عزت بھی ملے گی، ۔
آپ کا کام بھی جلدی ہوگا اور آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ بھی بروقت ملے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف میرے بس میں ہوتا تو اتھارٹی کا اعلان کرکے جاتا لیکن چونکہ اس سے بہت سارے محکمے منسلک ہیں ۰
لیکن پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ادارے کا واحد حل ہے، بیساکھیوں کا خاتمہ اتھارٹی کے قیام سے ہی ممکن ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں