پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ، 2024 کے ابتدائی پانچ ماہ میں 34 فیصد اضافہ

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 34 فیصد بڑھت

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد: پاکستان کاایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطاابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ایران سے درآمدات 34 فیصد بڑھ گئیں۔
، جولائی تا نومبر 2024 میں ایران سے درآمدات 53 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز رہیں۔
جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نومبر 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 12 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز رہا ۔
جبکہ گزشتہ سال نومبر میں ایران سے درآمدات 8 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز تھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں