پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی پر اپنے موقف کا دفاع کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اصولی موقف: بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے

پاکستان ڈٹ گیا، گیند آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے کورٹ میں
پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑاہے۔
اور فیصلہ اب آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرناہے ۔
پاکستان اگلے تین برس بھارت جا کر کوئی میچ نہیں کھیلے گا، فیوژن ماڈل کے تحت پاک بھارت آئی سی سی میچ نیوٹرل وینیو پر ہی ہوں گے۔
پاکستان اصولی موقف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹراف کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور بھارت پاکستان آ کر کھیلنے سے انکاری ہے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے فیوژن ماڈل آئی سی سی کو دیا ہے۔
جس کے تحت اگر بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
تو پاکستان بھی آئندہ تین سال بھارت جا کر نہیں کھیلے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں