پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافہ: مشرقی افریقی منڈیوں تک رسائی
پاکستان کی زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ
پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹریکٹروں کا پہلا کنسائمنٹ تنزانیہ پہنچا، جو بین الاقوامی تجارت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیا-تنزانیہ کی مسائی ٹریکٹا کمپنی نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
تاکہ اس کی زرعی مشینری کو تنزانیہ میں متعارف کرایا جا سکے۔
اس شراکت داری میں پاکستانی صنعتکاروں اور مسائی ٹریکٹا کمپنی کے درمیان تعاون شامل ہے۔
تاکہ پاکستانی مشینری کو تنزانیہ کی مارکیٹ میں پیش کیا جا سکے۔
یہ ترقی پاکستان کی زرعی مشینری کی تجارت میں توسیع اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد نئی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنا ہے۔
یہ برآمد مشرقی افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں