پاکستان کی کاربن پالیسی تیار، وفاقی کابینہ کو سمری ارسال

پاکستان کی کاربن پالیسی: ماحولیاتی آلودگی سے پاک منصوبے اور صوبوں کی صلاحیتوں کا فروغ

پاکستان کی کاربن پالیسی تیار، سمری وفاقی کابینہ کو ارسال
پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی، پالیسی کے تحت ماحولیاتی آلودگی سے پاک منصوبے (گرین پروجیکٹس) بنانے کے لیے صوبوں کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی۔
پاکستان عالمی کاربن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کریڈٹ لے سکے گا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے قومی کاربن مارکیٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق کاربن مارکیٹ پالیسی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
کابینہ سے منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کاربن کے اخراج کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی عالمی ماحول کے لیے شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے۔
عالمی سطح پر آلودگی پھیلنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تبدیلیاں رو نما ہوئی ہیں۔
جن کے نتائج طاقت ور سمندری طوفانوں، زلزلوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں