پاکستان کے ہائبرڈ فیوژن ماڈل پر بھارت کا اعتراض، چیمپینز ٹرافی تنازعہ جاری

بھارت کا پاکستان کے ہائبرڈ فیوژن ماڈل پر اعتراض، آئی سی سی کا دوسرا اجلاس طلب

بھارت کا پاکستان کے ہائبرڈ فیوژن ماڈل پر بھی اعتراض
چیمپینز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ’ڈیڈ لاک‘ ختم نہ ہو سکا۔
بھارت کی ڈھٹائی برقرار ہے، پاکستان کی جانب سے پیش کردہ نئے ہائبرڈ فیوژن ماڈل پر بھی اعتراضات اٹھا دیے۔
پاکستان کے نئے ہائبرڈ فیوژن ماڈل پر بھارت نے اعتراض کر دیا۔
معاملے کے حل کے لیے آئی سی سی نے دوسرا اجلاس 5 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان قانونی طور پر 21 نومبر سے پہلے کرنا تھا۔
تاہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک-بھارت تنازع آئی سی سی کے لیے درد سر بن چکا ہے۔
اور آئی سی سی کے 29 نومبر کو اس حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں